اخبارسدا بہار

رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ کسی نے چاند دیکھا تو کتنی قید اور کتنا جرمانہ ہوگا؟؟؟

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کے تین بلوں کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے رویت ہلال کمیٹی 2020 اور مسلم خاندانی قوانین بل 2020 کی منظوری دی ہے۔ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے طباعت قرآن کریم ترمیمی بل کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی بل کے تحت نجی رویت کے اوپر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور قید ہوگی، بل کے تحت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر پورے پاکستان میں عمل درآمد کروایا جائے گا۔

طباعت قرآن ترمیمی بل کے تحت طباعت قرآن میں معیاری پیپر اور قرآن بورڈ بنایا جائےگا،ترمیمی بل کے تحت غیر معیاری طباعت قرآن پر جرمانے اور سزائیں ہوں گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button