fbpx
گلوبل ویلیج

شمیمہ کو برطانیہ آ کر شہریت منسوخی کیخلاف قانونی جنگ لڑنے کی اجازت

جولائی 17, 2020 | 12:56 شام

دہشت گردی کےلئے 15 برس کی عمر میں شام جانے والی شمیمہ بیگم کو واپس برطانیہ آ کر شہریت کی منسوخی کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔

برطانوی عدالت کے جج نے کہا کہ شفافیت اور انصاف کی اہمیت قومی سیکیورٹی خدشات سے بھی بڑھ کر ہے۔

شمیمہ بیگم کے بارے میں 2019 ءمیں جب یہ معلوم ہوا کہ وہ شامی مہاجرین کے ایک کیمپ میں موجود ہیں تو برطانیہ کے وزارتِ داخلہ نےسیکیورٹی بنیادوں پر ان کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

شمیمہ بیگم کو برطانیہ واپس آنے کے تازہ عدالتی فیصلے پر برطانیہ کے وزارتِ داخلہ نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی اجازت لینے کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔

واضح رہے کہ شمیمہ بیگم کی عمر اس وقت 20 سال ہے وہ ان 3 اسکول کی طالبات میں سے ایک تھیں جو 2015 ء میں لندن کو چھوڑ کر شام میں داعش میں شامل ہونے چلی گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button