fbpx
ایتھلیٹ کارنر

ریال میڈرڈ نے اسپینش فٹبال چیمپئن لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

جولائی 17, 2020 | 1:17 شام

اسپینش فٹبال چیمپئن لیگ کا ٹائٹل ریال میڈرڈ نے اپنے نام کر لیا، اہم میچ میں ولار ریال کو دو ایک سے شکست دی، بینزم نے دو گول اسکور کئے۔

اسپینش فٹبال لیگ میں بڑا مقابلہ ریال میڈرڈ اور ولار ریال کے درمیان ہوا جس میں ریال میڈرڈ کے کریم بینزیما نے 29 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

بین زیمانے ہی 77 ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا، مخالف ٹیم ولار رالن کے ابورا نے 83 ویں منٹ میں گول کر کے میچ میں واپس آنے کی کوشش کی مگر یہ کوشش بے کار ثابت ہوئی۔

جیت پر ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں نے بھرپور جشن منایا، یہ ریال میڈرڈ کا 34 واں  لیگ ٹائٹل ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button