fbpx
وومنزہ

سعودی خواتین کے لیے 2030 تک دس لاکھ ملازمتوں کی فراہمی

جولائی 17, 2020 | 6:39 شام

اخبار سعودی گزٹ کے مطابق انسانی حقوق ڈویژن کے سربراہ البلاوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اسلامی شریعت کے مطابق خواتین کو خود مختار بنانے اور انہیں مردوں کے برابر لانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا: ‘سعودی عرب خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہے کہ وہ مختلف شعبوں خاص طور پر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ریاضی اور انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کریں کیونکہ  اس طرح انہیں روزگار کی مارکیٹ میں مختلف مواقع ملیں گے۔’

انہوں مزید کہا کہ سعودی حکومت کام کی جگہ پر خواتین پر تشدد اور ہراسانی ختم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ خواتین اور ان کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کے قوانین بنائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button