fbpx
گلوبل ویلیجوومنزہ

شاہی خاندان سے علیحدگی، میگھن کا شادی سے پہلے والے نام کا استعمال

جولائی 17, 2020 | 6:45 شام

ڈچز آف سسکیس اور شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے اس سال کے شروع میں برطانوی شاہی خاندان سے الگ ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اپنا شادی سے پہلے والا نام استعمال کیا ہے۔

پیر کو گرل اپ سمٹ کے موقع پر ان کے خطاب سے قبل انکا تعارف ڈچز آف سسکیس میگھن مارکل کے طور پر کرایا گیا۔ میڈیا اداروں کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب ڈچز آف سسکیس نے اپنا پرانا نام شہزادہ ہیری سے 2018 میں شادی کے بعد آفیشل سطح پر صرف مارکل استعمال کیا۔

اس سے قبل وہ اپنا شاہی خطاب یعنی ڈچز آف سسکیس یا اپنا پہلا نام استعمال کیا کرتی تھیں۔ اس سال کے شروع میں جب انھوں نے ڈزنی پلس ایلیفینٹ ڈاکومینٹری میں اپنا وائس اوور کردار ادا کیا تو انھیں میگھن، دی ڈچز آف سسکیس کہا گیا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انھوں نے اپنے بیٹے آرچی کی پیدائشی سند پر جو دستخط کیے اس پر انکا نام راشیل میگھن ہر رائل ہائنس دی ڈچز آف سسکیس درج ہے۔

میگھن سے پہلے یارک آف ڈچز سارہ فرگوسن، شاہی سرکاری خطاب ڈچز کا استعمال کیا کرتی تھیں، لیکن وہ ہر رائل ہائینس کا استعمال نہیں کرتی تھیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button