fbpx
لائم لائٹ

انمول بلوچ اور شہباز شگری کی جوڑی مقبول

جولائی 17, 2020 | 6:54 شام
ٹیلی ویژن انڈسٹری کی تیزی سے ابھرتی ہوئی خوبصورت اداکارہ انمول بلوچ کی شہرت اور کامیابی میں اضافہ ہو گیا ہے، ان کو ان دنوں نوجوان ہدایت کار کامران اکبر کے ڈرامے قربتیں میں نئی نسل کے پسندیدہ اداکار شہباز شگری کے ساتھ بے حد پسند کیا جارہا ہے۔دونوں فن کاروں کی دل چھولینے والی پرفارمنس نے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں۔
انمول بلوچ کی جوڑی شہباز شگری کے ساتھ مقبول

 

انمول کا کہنا ہے کہ ڈرامے ’’ قربتین ‘‘ کی ابتدائی اقساط میں میرے کردار نے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کرلی ہے، کامران اکبر کی ہدایتکاری میں اور شہباز شگری کے ساتھ پہلی بار کام کیا ہے۔

ڈرامے کی کہانی میں رومانس بھی ہے اور اپنی صلاحیتوں سے منزل تک پہنچنے کی جدو جہد بھی، ڈرامے کے ہر کردار میں حقیقت کے رنگ نمایاں نظر آرہے ہیں، اداکارہ انمول نے اپنے کردار کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’میرا کردار ماضی میں پیش کیے گئے میرے کردار وں سے بہت مختلف ہے، میرا کردار ایک نوجوان لڑکی کا ہے جو زندگی میں بڑے ہونے کی خواہش مند ہے اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی آزادی کی کوشش کرتی ہے۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ انمول بلوچ کو ڈرامہ سیریل ایک لڑکی عام سی، دیوار شب، اور سزائے عشق میں بے حد پسند کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button