روزنامہ ہندوستان ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں سشمیتا کا کہنا تھا کہ جس طرح کے کردار انہیں آفر کیے گئے وہ یا تو اچھے نہیں تھے یا پھر انہیں آفر احسان کے طور پر دی گئی جو انہیں قبول نہیں تھا۔
سشمیتا کا یہ بھی کہنا تھا کے سوشل میڈیا آپ کے حقیقی چہرے یا شخصیت کو نہیں چھپا سکتا اور یہ کہ آپ حقیقت میں جو ہیں وہی رہتے ہیں چاہے اس کے لیے کتنی ہی مارکیٹنگ کیوں نا کر لیں۔
سشمیتا کے مطابق بالی ووڈ میں لوگوں کی انا ان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے کسی ایسے کردار سے انکار کر دیا جو آپ کو مناسب نہیں لگا تو پھر آپ کے بارے میں رائے بنا دی جاتی ہے کہ آپ کام ہی نہیں کرنا چاہتے۔
سشمیتا سین نے 1994 میں 18 برس کی عمر میں حسینہ کائنات کا خطاب جیتا تھا۔