fbpx
گلوبل ویلیج

برٹش ایئر ویز کا اپنے تمام بوئنگ 747 طیاروں کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ

جولائی 18, 2020 | 12:21 صبح

برٹش ایئر ویز نے فضائی سفر میں انتہائی کمی کی وجہ سے اپنے تمام بوئنگ 747 طیاروں کا استعمال ختم کرنے کا اعلان کیاہے۔

برٹش ائیر ویز کے ترجمان کے مطابق ‘کووڈ 19 کی عالمی وباء کے باعث فضائی سفر میں جو کمی ہوئی ہے اس کی وجہ سے بہت مشکل ہے کہ ہمارے یہ شاندار اور ‘آسمانوں کی ملکہ’ کہے جانے والے طیارے دوبارہ کبھی برٹش ایئر ویز کی کمرشل سروس کا حصہ بنیں گے۔’

اس برطانوی فضائی کمپنی کے پاس 31 بوئنگ 747 ہیں جو دنیا میں کسی بھی ایئر لائن کے پاس ان مسافر بردار طیاروں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

برٹش ایئر ویز انٹرنیشنل ایئر لائنز گروپ (آئی اے جی) کی ملکیت ہے۔ آئی اے جی نے کہا ہے کہ ان طیاروں کا استعمال فوری طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ برٹش ایئر ویز کے مسافر بردار طیاروں کے بیڑے میں بوئنگ 747 کی تعداد 10 فیصد ہے۔

ان میں سے 30 طیارے باقاعدگی سے مسافر پروازوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 300 سے زیادہ مال برداری یا کارگو فلائٹس کے لیے استعمال ہو رہے ہیں جبکہ باقی ممکنہ استعمال کے لیے گوداموں میں ہیں۔

بوئنگ 747 خوبصورت اور باقی طیاروں سے مختلف ہے۔ اِس طیارے کے پاس آدھی صدی طویل باکمال سروس کی تاریخ ہے لیکن کم از کم ایک مسافر بردار طیارے کی حیثیت سے یہ پرانا ہو چکا ہے۔

اس چار انجنوں والا طیارے کی کارکردگی دو انجنوں والے جدید طیاروں ایئر بس اے 350 یا ڈریم لائینر 787 اور یہاں تک کے بوئنگ 777 جیسے قدرے پرانے ماڈل کے مقابلے میں بھی بہت کم ہے۔ ان سب طیاروں کی پروازیں سستی ہیں۔

کووڈ 19 کا بحران شروع ہونے سے پہلے ہی نوشتۂ دیوار نظر آ رہا تھا۔ ایئر فرانس، ڈیلٹا اور یونائیٹڈ جیسی فضائی کمپنیاں پہلے ہی ان طیاروں کا استعمال روک چکی تھیں۔

برٹش ایئر ویز نے مزید کچھ سال انھیں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن موجودہ بحران کا مطلب ہے کہ مستقبل میں مسافروں اور طیاروں کی تعداد کم ہو گی۔ اس لیے اخراجات کو کم کرنا بہت اہم ہو گا۔

لہذا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آسمانوں کی ملکہ ایک ضرورت نہیں بلکہ عیاشی ہے جو مالی طور پر برداشت کے قابل نہیں رہی۔

برٹش ایئر لائن کا کہنا ہے کہ وہ اب ایئر بس اے 350 اور بوئنگ 787 ڈرین لائنر جیسے جدید طیارے زیادہ استعمال کرے گی جن میں کم ایندھن استعمال ہوتا ہے۔ ایئر لائن کو توقع ہے کہ اس طرح ہوا میں کاربن کے اخراج سے متعلق سنہ 2050 کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

برٹش ایئر ویز میں پائلٹس، کیبن کا عملہ،

انجینیئرز اور گروانڈ پر کام کرنے والے عملے سمیت 12 ہزار ملازمین کی نوکریاں ختم ہو رہی ہیں کیونکہ ایئر لائن کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں اپنے اخراجات کم کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button