fbpx
سب کے لیے سب کچھ

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چودہ ملین کے قریب

جولائی 18, 2020 | 12:26 صبح

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چودہ ملین کے قریب پہنچ چکی ہے۔ امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اب تک عالمی سطح پر تیرہ اعشاریہ آٹھ چار ملین افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ اس عالمی وبا کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد پانچ لاکھ اٹھاسی ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ اس فہرست میں امریکا سب سے آگے ہے، جہاں اب تک قریب چار ملین افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور وہاں ہونے والی ہلاکتیں ایک لاکھ اڑتیس ہزار سے زائد ہیں۔ برازیل میں یہ وائرس اب تک 76 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کی وجہ بنا ہے۔ پاکستان میں بھی اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زائد ہو چکی ہے، جب کہ یہاں اس وبا کی وجہ سے ہونے والی مصدقہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے پانچ ہزار کے قریب ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button