fbpx
گلوبل ویلیج

ترک سیکیورٹی ادارے کا طیارہ تباہ، سات اہلکار جاں بحق

جولائی 18, 2020 | 1:24 صبح

ترکی میں سیکیورٹی ادارے کا چھوٹا جیٹ طیارہ اہم مشن سے واپسی پر پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود تمام اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق نیشنل پولیس کا جیٹ طیارہ مشرقی صوبے وان میں ایک اہم مشن سے واپسی پر پہاڑی علاقے میں ایک چوٹی سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 7 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

وزیر داخلہ سلیمان سولو نے میڈیا کو بتایا کہ وان اور ہاکاری صوبوں کی نگرانی اور معائنے کے مشن سے واپسی پر طیارے نے وان فیرت ایئرپورٹ سے اُڑان بھری تھی ۔ پرواز کے کچھ ہی دیر بعد اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا۔ سرچ آپریشن کے دوران ملبہ پہاڑی علاقے سے مل گیا۔

وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ چھوٹا جیٹ طیارہ زمین سے تقریباً 2 ہزار 200 فٹ کی بلندی پر پہاڑ سے ٹکرایا، یہ 2015 ماڈل کا طیارہ تھا جو نیشنل پولیس کے زیر استعمال تھا۔ حادثہ میں جان بحق ہونے والے پائلٹس اور اہلکار بھی نیشنل پولیس کے اہلکار تھے۔ جاں بحق اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button