اخبارصحت افزا

پاکستان میں کرونا کی موجودہ صورت حال۔۔۔

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس سے ایک دن میں 33 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 280 کرونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 83 لاکھ 60 ہزار 823 ہوگئی ہے۔

کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 270 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 363 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ52 ہزار 719 ، پنجاب میں ایک لاکھ 62 ہزار 875، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 164، اسلام آباد میں 42 ہزار 401، بلوچستان میں 18 ہزار 916، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 359 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 929 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

کرونا کے فعال مریضوں کی تعداد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کرونا کے فعال مریضوں کی تعداد 29 ہزار981 ہے۔ جب کہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کرونا سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا سے مزید 33 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 12 ہزار 218 ہوگئی ہے۔

صحت یاب مریضوں کی تعداد

این سی او سی کے مطابق کرونا سے ایک دن میں ایک ہزار 481 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار 164 ہوگئی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button