fbpx
سب کے لیے سب کچھ

کراچی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی ڈاکٹرز کا اسد عمر کا گھیراؤ

عباسی شہید اسپتال کے احتجاجی ڈاکٹرز نے وفاقی وزیر کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔

جولائی 18, 2020 | 10:37 صبح

وفاقی وزیر اسد عمر نے عباسی شہید اسپتال کے کورونا وارڈ کا دورہ کیا۔ میئر کراچی وسیم اختر اور سینئر میڈیکل ڈائریکٹر کے ایم سی نے اسد عمر کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اسد عمر اور وسیم اختر کو واپس جانے سے روک لیا۔ احتجاجی ڈاکٹرز نے اسد عمر کی گاڑی کا گھیراؤ کرکے اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔

میئر کراچی نے کہا کہ ہمیں فنڈز کی کمیکا سامنا ہے، ڈاکٹرز کی تنخواہیں جلد فراہم کردی جائیں گی۔

اسد عمر نے ڈاکٹرز کا مسئلہ حل کرنے سے ہاتھ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں سے بات کرینگے، ہمارا سندھ حکومت پر اختیار نہیں، آپ کی تنخواہ کا معاملہ ہم حل نہیں کرسکتے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button