گلوبل ویلیج
ایران میں ساڑھے 3 کروڑ افراد کورونا کی زد میں ہیں: حسن روحانی
جولائی 18, 2020 |
11:17 صبح

ایران کے صدر حسن روحانی نے سرکاری ٹی وی پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق ایران میں ڈھائی کروڑ افراد کورونا کا شکار ہیں۔
حسن روحانی کا کہنا تھا کہ تقریبا 14 ہزار افراد کورونا وائرس کے باعث سے انتقال کر چکے ہیں۔ ایران کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 2 لاکھ 69 ہزار 440 افراد کورونا کا شکار ہیں۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تضاد کی وضاحت نہیں کی۔