اخبارسائنس و ٹیکنالوجی

دیگر سمارٹ واچز سے کیا خصوصیات منفرد ہو گی؟؟؟

کیلی فورنیا: بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک آئندہ برس 2022 تک سمارٹ واچ تیار کرلے گی۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اب ہارڈ ویئر کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور اس سلسلے میں سمارٹ واچ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیس بک کی اسمارٹ واچ کو مارکیٹ میں دستیاب دیگر سمارٹ واچز کے مقابلے میں اس حوالے سبقت حاصل ہے کہ صارفین اس گھڑی کے ذریعے صحت اور فٹنس کے اداروں سے براہ راست منسلک ہوسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں فیس بک پہلے ہی ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹ سمیت دیگر ڈیوائسز لانے کا اعلان کرچکی ہے جو اس بات کی غماز ہے کہ فیس بک اب ہارڈ ویئر میں پنجہ آزمائی کے لیے تیار ہے۔
فیس بک کی سمارٹ واچ اپنے حریفوں ایپل اور ہواووے کو سخت مقابلہ دینے کے لیے آئندہ برس سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگی جب کہ یہ موبائل سروس سے بھی منسلک رہے گی۔
رائٹرز کی اس رپورٹ پر فیس بک کی جانب سے کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم مارکیٹ میں پہلے ہی فیس بک سمارٹ واچ کی دھوم مچ گئی ہے۔
Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button