fbpx
سب کے لیے سب کچھ

دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر رینجرز کا سندھ کی جیلوں میں آپریشن

جولائی 18, 2020 | 11:35 صبح

پاکستان رینجرز (سندھ) نے حالیہ دہشت گردی اور درپیش خطرات کے پیشِ نظر سینٹرل جیل کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں آپریشن کیا۔

سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن میں رینجرز کے مختلف ونگز نے حصہ لیا جب کہ  تینوں جیلوں کے تمام بیرکس اور سیلز کی تفصیلی تلاشی بذریعہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے لی گئی۔

سندھ رینجرز کے مطابق تلاشی کے دوران مختلف ممنوعہ اشیاء کی برآمدگی کی گئی جن میں ٹیلی ویژن، بریکٹ فین، فریج، ائیر کولر، ناخن تراش، قینچی، لائٹرز، سٹیپلر ز، دستی گھڑی، گولڈ چین، پیڈسٹل فین اور سٹیبلایزر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button