اخبارصحت افزا

ایئر پورٹ پر کرونا کی تشخیص کے لیے کونسا سسٹم تشکیل؟؟؟

اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرونا وبا کی تشخیص کی خاطر ٹیسٹنگ کا عمل تیز تر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم انسٹال کر دیا گیا۔

پاکستان نے برطانیہ، جنوبی افریقہ  برازیل، آئس لینڈ اور پرتگال کو کرونا وبا کے باعث کیٹگری سی میں رکھا گیا ہے، ان ممالکت سے آنے والے مسافروں پر پرواز سے 72 گھنٹے قبل کرونا پی سی آر ٹیسٹ کروا کر رپورٹ ساتھ رکھنے اور پاکستان پہنچنے پر ایئرپورٹ پر ہی دوبارہ ٹیسٹ کرانے اور ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں مخصوص مدت قرنطینہ میں گزارنے کی پابندیاں عائد ہیں۔

کرونا وبا کے باعث کیگٹری سی ممالک  کے مسافروں کے لیے سول ایوی ایشن کا بڑا اقدام  نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر وبا کی تشخیص خاطر ٹیسٹنگ کا عمل تیز تر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم انسٹال کر دیا گیا۔

سول ایوی ایشن ڈویژن کے حکام کے مطابق کیٹگری سی ممالک سے روزانہ ایک ہزار مسافر نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچتے ہیں، جنہیں لاؤنج پر روک  کر مینول ٹوکن سسٹم کے ذریعے ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کرایا جارہا تھا، جس کی وجہ سے اس عمل میں تاخیر ہورہی تھی، اس مسئلے کے حل کے لئے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم  نصب کر دیا گیا ہے۔ جس کے ذریعے ہر مسافر اپنا ٹوکن نمبر اسکرین پر ڈسپلے ہوتے ہی ٹیسٹ کروا کر بروقت فارغ ہوسکے گا۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مسافروں کو معیاری سہولیات یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم کی انسٹالیشن سے مسافروں کو بلاتاخیر ٹیسٹنگ کی سہولیات میسر ہوں گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button