اخبارگلوبل ویلیج

کتنے دنوں کا سفر تھا جو گھنٹوں میں پورا کردیا۔۔۔

تنزانیہ: پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے افریقا کی بلند ترین ماؤنٹ کلیمنجارو کو 14 گھنٹے میں سر کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

اسد علی میمن واحد ایشیائی اور پاکستانی کوہ پیما ہیں جنہوں نے 14 گھنٹے میں 5895 میٹر بلند اس چوٹی کو سر کیا جب کہ کوہ پیماؤں کو یہ چوٹی سر کرنے میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں۔

اسد علی میمن نے اپنے انسٹاگرام پر چوٹی سرکرکے پاکستانی پرچم لہرانے کی تصویر شیئر کی اور اپنے کارنامے سے آگاہ کیا۔

تنزانیہ میں موجود پاکستانی سفیر محمد سلیم نے اسد علی میمن کو یہ کارنامہ انجام دینے پر مبارکباد دی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button