اخبارصحت افزا

ملک بھر میں کرونا کی موجودہ صورت حال کیا؟؟؟

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس سے ایک دن میں مزید 52 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 543 کرونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 85 لاکھ67 ہزار 761 ہوگئی ہے۔

کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 272 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 261 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 54 ہزار 678 ، پنجاب میں ایک لاکھ 65 ہزار 716، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 306، اسلام آباد میں 43 ہزار 029، بلوچستان میں 18 ہزار 958، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 629 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 945 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

کرونا کے فعال مریضوں کی تعداد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کرونا کے فعال مریضوں کی تعداد 24 ہزار176 ہے۔ جب کہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کرونا سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا سے مزید 52 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 12 ہزار 488 ہوگئی ہے۔

صحت یاب مریضوں کی تعداد

این سی او سی کے مطابق کرونا سے ایک دن میں 2 ہزار 052 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 597 ہوگئی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button