fbpx
Uncategorized

سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کے 17پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دئیے ہیں

جولائی 18, 2020 | 12:09 شام

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مشکوک لائسنس کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کے 17پائلٹس کے لائسنس  منسوخ کر دئیے ہیں۔ جن میں فرسٹ آفیسر بھی شامل ہیں۔

حکومت کی منظوری کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لائسنس منسوخی کے باضابطہ لیٹر جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق قومی ائرلائن کے 17پائلٹس کے لائسنس منسوخ ہونے پر ان کو فارغ کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے. پی آئی اے نے ان 17پائلٹس کو 2019میں پہلے ہی گراؤنڈ کردیا تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے 48پائلٹس کے اے پی ٹی ایل لائسنس بغیر شوکاز جاری کیے معطل کردیے گئے ہیں، پائلٹس کو اپنی صفائی کیلئے 2ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔ مشکوک لائسنس پر مزید 160سے زائد پائلٹس کے لائسنس کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button