
لاہور(لمحہ نیوز ڈیسک) دنیا کے سپر آرٹسٹک کیک ڈیزائنر کے انتخاب کے لیے بین الاقوامی سطح پر ایک دلچسپ مقابلہ ہو رہا ہے۔ اس مقابلے کے لیے انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ ہو رہی ہے اور اس میں ہر کوئی اپنے پسندیدہ کیک ڈیزائنر کو ووٹ کر سکتا ہے۔نہ صرف یہ بلکہ کسی کو بھی ووٹ کرنے والا ہر شخص ایک گھنٹے بعد پھر سے ووٹ کرنے کا اہل ہوجاتا ہے۔
ورلڈ سپر آرٹسٹک کیک ڈیزائنر کے اس مقابلے میں ایک پاکستانی خاتون ارسلہ اویس کا ماسٹر پیس کیک بھی منتخب کیا گیا ہے جن کا کیک ویب سائٹ کے صفحہ نمبر سترہ پر کیک بائے ڈیزرٹ ڈسٹرکٹ Cake by Dessert District کے نام سے موجود ہے۔
ارسلہ اویس کون ہیں ؟
کینیڈا میں مقیم پاکستانی بیکر ارسلہ اویس کینیڈا میں “ڈیزرٹ ڈسٹرکٹ” کے نام سے کام کر رہی ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے فزیو تھراپسٹ ہے۔ بیکنگ ان کا شوق ہے، ان کے بنائے ہوئے کیک بہت منفرد اور مزیدار ہوتے ہیں۔
کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے کیک کو ووٹ کر کے ایک ہم وطن پاکستانی کو دنیا کی سپر آرٹسٹک کیک ڈیزائنر کا اعزاز دلائیں ۔
ووٹ کیسے دیں؟
اوپر دیئے ہوئے لنک پر جائیں ۔ نیچے صفحہ نمبر 17 پر کلک کریں ۔ سترہ نمبر صفحے پر سب سے اوپر موجود کیک بائے ڈیزرٹ ڈسٹرکٹ کے ساتھ دیئے گئے لائک بٹن پر کلک کریں ، 1 لائک 1 ووٹ کے برابر ہے۔ آپ چاہیں توکیک سجانے والوں یا بیکرز کے لیے کمنٹ بھی کر سکتے ہیں ۔ اس طرح آپ کا ایک ووٹ کاسٹ ہو جائے گا ۔ ہر ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد آپ ایک ووٹ اور دینے کے اہل ہو جائیں گے ۔
منتظمین کے مطابق مارچ کی 6 تاریخ تک اس مقابلے میں ووٹ ڈالے جا سکتے ہیں اور چھ مارچ دوہزار اکیس کو ووٹنگ ختم ہو جائے گی ۔ اس مقابلے میں خوش قسمت فاتح ، چیمپیئن اور دس 10 رنر اپ ، اپنے سرٹیفکیٹ وصول کریں گے۔ مقابلے کے نتائج کا اعلان 13 مارچ 2021 کو کیا جائے گا ۔