سب کے لیے سب کچھ
پشاور ایئر پورٹ پر دوہا جانے والی خاتون سے 7 کلو ہیروئن برآمد
جولائی 18, 2020 |
12:15 شام

پشاور میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز سے قطر کے دارالحکومت دوہا جانے والی خاتون کے سامان سے ہیروئن برآمد کرلی۔
اے این ایف نے بتایا کہ ملتان کی رہائشی خاتون پشاور سے دوہا اور وہاں سے ملائیشیا جا رہی تھی۔ جوائنٹ سرچ ڈیسک پر خاتون کے سامان سے 7 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔