آج کا ایشواخبار

ضمنی الیکشن؛ این اے 75 میں فائرنگ اورہنگامہ آرائی سے کتنے افراد جاں بحق؟؟؟

سیالکوٹ / گوجرانوالہ: ضمنی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 75 میں فائرنگ اورہنگامہ آرائی سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ضمنی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی دو دونشستوں پرپولنگ جاری ہے۔ ضمنی الیکشن این اے 75 موضع لڑھکی میدان جنگ بن گیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران دوگروپوں میں شدید جھگڑا اورفائرنگ ہوئی جس سے 7افراد زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے۔  جاں بحق ہونے والے ماجد کا تعلق تحریک انصاف سے جبکہ ذیشان کا تعلق (ن) لیگ سے ہے۔

ووٹرزکالج کا مین گیٹ توڑکراندرداخل ہوئے اورنعرے بازی بھی کی۔  پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملوث افراد کو حراست میں لے لیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈسکہ میں پولنگ سٹیشن کے باہر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

این اے 75 سیالکوٹ میں (ن) لیگ کی سیدہ نوشین افتخاراورپی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی میں کڑا مقابلہ ہے۔ این اے 45 کرم میں جے یو آئی کے جمیل خان اورپی ٹی آئی کے فخرزمان آمنے سامنے ہیں۔

پی پی 51 گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کی بیگم طلعت محمود اورپی ٹی آئی کے چوہدری یوسف مدمقابل ہیں  جب کہ پی کے 63 میں (ن) لیگ کے اختیارولی اورپی ٹی آئی کے میاں عمرکاکا خیل میں مقابلہ ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button