آج کا ایشواخبار

قومی و صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں میں ضمنی الیکشن کا نتیجہ آگیا۔۔۔

گوجرانوالہ/پشاور:قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو، دوحلقوں پرضمنی الیکشن کیلئے پولنگ ہوئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

این اے 75سیالکوٹ، این اے 45کرم ، پی پی 51 گوجرانوالہ اور پی کے 63 نوشہرہ میں پولنگ ہوئی۔

بعض پولنگ سٹیشن پر عملہ دیر سے پہنچنے کے باعث پولنگ تاخیر کا شکار رہی،کہیں کرونا ایس اوپیزپرسختی سے عمل نظرآیا توکہیں اسے نظراندازکیاگیا، بزرگ ووٹرزبھی پولنگ سٹیشن پہنچے۔

 این اے 75 سیالکوٹ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75  ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے 360 میں سے 30 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی سیدہ نوشین افتخار 10 ہزار 155 ووٹ لے کرآگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد خان 6 ہزار 358 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں،

این اے 75 سیالکوٹ  میں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔صبح ہوتے ہی پولنگ سٹیشوں کے باہر ووٹرزکی آمد شروع ہوگئی اوروقت گذرنے کے ساتھ ساتھ قطاریں لگ گئیں حلقہ میں ووٹرز کی کل تعداد4لاکھ 4ہزار3 ہے۔ یہاں مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

این اے 45ضلع کرم

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب کے 6 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کےملک فخرزمان 1069 ووٹ لے کرآگے ہیں جبکہ  آزاد امیدوار حاجی سید جمال 889 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 45ضلع کرم کی یہ نشست جے یو آئی کے ایم این اے منیر خان اورکزئی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ قبائلی ضلع میں صبح 8 بجےسےہی پولنگ کا عمل جاری تھا جوپانچ بجے تک جاری رہا۔

یہاں مجموعی طورپر 27 امیدوار میدان میں ہیں۔ حلقے میں 134 پولنگ سٹیشنزقائم کیے گئے تھے۔

پی کے 63 نوشہرہ

خیبرپختونخوا اسمبلی کےحلقہ پی کے 63 کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، سٹی پولنگ سٹیشن نمبر44 کے غیرختمی وغیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی 1411 ووٹ لیکرآگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر  1109 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 63 نوشہرہ میں 102پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ پولنگ سٹیشن 44 پر پولنگ تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی،  پریزائیڈنگ افسر کے مطابق عملے کے دیر سے پہنچنے کے باعث تاخیرہوئی۔

نوشہرہ میں ایس اوپیزپربھی سختی سے عمل نظرآیا۔ یہ نشست سابق صوبائی وزیرمیاں جمشید الدین کاکاخیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

حلقہ پی پی 51

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 وزیر آباد میں ضمنی انتخاب کے 20 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی بیگم طلعت محمود 6109  ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے چوہدری یوسف 3903 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

حلقہ پی پی 51 کی نشست ن لیگ کے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ یہ حلقہ وزیرآباد شہر، سوہدرہ اوردیگردیہاتی علاقوں پرمشتمل ہے۔

یہاں کل ووٹرزکی تعداد2 لاکھ 53 ہزار 949 ہے جبکہ 162پولنگ سٹیشنز پر پولنگ ہوئی۔

اس حساب سے اب تک کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کو ایک قومی اور دو صوبائی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button