اخبارسوشل میڈیا

پاکستانی طلباء نےامریکا کی ایم آئی ٹی اور سٹین فورڈیونیورسٹیوں کوشکست دے دی ۔۔۔

اسلام آباد :  امریکی سفارتخانے نے پوزیشن لینے پر پاکستانی طلباء کومبارکباد دی ہے۔

غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کےطلباء نےامریکامیں ہونےوالےایک مقابلےمیں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ انہوں نےامریکی انسٹی ٹیوٹ آف ایروناٹکس اینڈایسٹروناٹکس کےمقابلےمیں ایم آئی ٹی اور سٹین فورڈیونیورسٹیوں کوشکست دی۔

غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کےطلباء نے 2021 کے امریکن انسٹی ٹیوٹ آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹوناؤٹکس (ڈیزائن ، بلڈ اور فلائی) کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

امریکن انسٹیٹیوٹ آف ایئروناٹکس اینڈ آسٹروناٹکس میں منعقدہ ریموٹ کنٹرولڈ طیاروں کے سالانہ عالمی مقابلے میں ایم آئ ٹی، برکلے اور سٹینفرڈ یونی ورسٹی جیسی مضبوط ٹیموں سے مقابلہ ہوا لیکن پاکستانی طلبا کی ٹیم نے ان پر سبقت حاصل کرکے پوزیشن حاصل کی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button