سب کے لیے سب کچھ
آئل ٹینکرز کی ہڑتال کےباعث پٹرول کابحران سراٹھانےلگا، کئی پمپس پر اسٹاک ختم
جولائی 18, 2020 |
12:34 شام

نمائندہ آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن سمیر نجمل حسین نے کہا ہے کہ پٹرول پمپوں کو پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بندہوگئی ہے، کراچی شہر کے 20 فیصدپیٹرول پمپس میں اسٹاک ختم ہوگیا ہے۔
سمیر نجمل نے کہا کہ ہڑتالی آئل ٹینکرز مالکان پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں رکاوٹ بن گئے ہیں اور ہڑتال کے باعث تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سپلائی معطل ہوچکی ہے، حکومت فوری طورپر پیٹرول وڈیزل کی سپلائی بحال کروائے۔