اخبارایتھلیٹ کارنر

کتنے کھلاڑیوں کو کرونا؟؟؟ اب صورتحال کیا ہو گئی ؟؟؟

کراچی: پی ایس ایل 6 میں شریک کرکٹر کے کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں شامل ایک کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اورغیرملکی کھلاڑیوں کے تحفظات کے پیش نظر بائیو سیکور ببل میں موجود تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے فوری طور پر کرونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل کرونا کا شکار کھلاڑی کو علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ کیا گیا تھا جس کے بعد ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

واضح رہے پی سی بی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرن سیمی کو پہلے ہی بائیوسیکیورببل کی خلاف ورزی کرنے پر 3 دن کے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے جہاں ان کے دوبارہ سے کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button