آج کا ایشواخبار

ڈسکہ واقعے میں کس نے کیا کیا؟؟؟ رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال

ڈسکہ: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 پر ضمنی انتخاب کے دوران کشیدگی اور فائرنگ کے واقعات کی رپورٹ مقامی پولیس نے آئی جی پنجاب کو بھجوا دی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق 9مقامات پر جھگڑے، 3مقامات پر ہوائی فائرنگ اور ایک مقام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوئندکے میں فائرنگ سے2 افراد ذیشان اور ماجد جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ 3 افراد ساجد، قمرالزمان اور ایک راہ گیر زخمی ہوا ہے۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں میں مقتول ماجد کا بھائی ساجد بھی شامل ہے۔ گوئندکے سمیت فائرنگ کے چاروں واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے دوران دن بھر سیاسی جھگڑے ہوتے رہے،ڈسکہ میں تلخ کلامی کے بعد ایک پولنگ سٹیشن پر فائرنگ کے نتیجہ میں نون لیگ اورتحریک انصاف کا ایک ایک کارکن قتل ہوگیا تھا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button