اخبارصحت افزا

کرونا ویکسین لگوانے کے لیے ہیلتھ ورکرز کو کیا مشکلات آن پڑی؟؟؟

لاہور میں ہیلتھ ورکرز کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے لیے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پرنسپل جنرل اسپتال پروفیسر ڈاکٹر الفرید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میو اسپتال کے ہیلتھ ورکرز کو جنرل اسپتال جانے کے پیغام آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ویکسین لگوانے کے لیے لیڈی ایچیسن اسپتال سے پیغام آیا ہے، اپنا اسپتال چھوڑ کر ویکسین لگوانے دوسرے اسپتال جانا مشکل ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر الفرید نے کہا کہ نادرا میں مقام کی تبدیلی اسپتال کی درخواست دی ہے، نادرا والے ناموں کا انتخاب کیسےکر رہے ہیں سمجھ سے باہر ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button