اخبارشہر شہر سے

خاتون نے شوہر کی شادی پر پولیس بُلا لی اور شوہر کے خلاف درخواست دے دی۔

کراچی کے اتحاد ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مصباح نامی خاتون نے اپنے شوہر فقیرعباس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی درخواست دی تھی، خاتون کی درخواست پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دلہا فقیر عباس کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے لیے تھانے منتقل کردیا۔

کراچی: پولیس نے بغیر اجازت تیسری شادی کی شکایت پر دلہے کو حوالات کی سیرکرا دی۔

پولیس کے مطابق مصباح نامی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ فقیرعباس اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے، فقیر عباس نے مصباح سے شادی سے بھی قبل ایک اور شادی کر رکھی تھی، مصباح فقیر کی دوسری بیوی تھی، دوران تفتیش فقیر عباس نے واضح کیا کہ وہ کچھ عرصہ قبل مصباح کو طلاق دے چکا ہے،:فقیر عباس نے طلاق کے کاغذات پولیس کے سامنے پیش کر دیئے، پولیس نے تحقیقات کے بعد دلہے فقیر عباس کو رہا کردیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button