اخبارصحت افزا

کرونا سے ایک دن میں کتنے درجن لوگ جان کی بازی ہار گئے؟؟؟

پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 1 ہزار 340 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 36 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 362 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 563 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 846 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے مزید 42 ہزار 332 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 86 لاکھ 44 ہزار 847 کرونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے کُل 24 ہزار 81 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 604 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 33 ہزار 202 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 55 ہزار 430 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 276 ہو گئیں۔

پنجاب میں کرونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 66 ہزار 777 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 185 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 70 ہزار 716 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 27 ہو گئیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button