اخبارایتھلیٹ کارنر

انتظار کی گھڑیاں ختم، رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ پی ایس ایل 6 کا شاندار آغاز

کراچی : پی ایس ایل 6 کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ لیگ کا شاندار آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا رنگا رنگ میلہ سج گیاہے۔ پاکستان سپر لیگ 2021 کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوئی جس کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔ کرونا کی وجہ سے روایتی افتتاحی تقریب کی جگہ ریکارڈنگ نشر کی گئی ۔

تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم، حمیمہ ملک، عمران خان، نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگسٹنرز فنکاروں نےفن کا مظاہرہ کیا ۔ پروگرام کا کچھ حصہ ترکی میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ تقریب دکھانے کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شائقین سے کرونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ میں شریک تمام فرنچائز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

پاکستان سپر لیگ 22 مارچ تک جاری رہے گی جس میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا پہلا مرحلہ 7 مارچ تک کراچی  جبکہ دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا۔ ایونٹ کےپہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہیں ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button