آج کا ایشوسب کے لیے سب کچھ
پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی کی وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایات
جولائی 18, 2020 |
1:23 شام

وزیراعظم سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔ اراکین نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے تحفظات کی بھر مار کردی۔
وزیراعظم نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو ارکان اسمبلی کے جائز مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے اراکین اسمبلی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریإں شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کو ممبران اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی الجھن ہے اسے فوری ختم کیا جائے،بزدار صاحب آئندہ کوئی گلہ شکوہ نہیں ہونا چاہے، ممبران اسمبلی کے تحفظات درست ہیں۔
ترقیاتی اسکیمیں جہاں ممکن ہیں وہ شروع کی جائیں گی، ممبران اس ضمن میں عوام الناس سے مستقل رابطے میں رہیں اور کسی بھی مسئلے کے حل کے حوالے سے درپیش انتظامی مشکل کی صورت مجھے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔