fbpx
سب کے لیے سب کچھ

وزیراعظم پنجاب میں کرپشن ختم نہ ہونے پر برہم

جولائی 18, 2020 | 1:57 شام

وزیر اعلی ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم کو راوی روڈ اتھارٹی کے تحت لاہور میں نیا شہر بسانے سے متعلق بریف بھی کیا گیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن ختم نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سے متعلق مجھے میانوالی ،لاہور اور دیگر اضلاع سے بہت کچھ پتہ چلا ہے، پنجاب میں نچلی سطح پر کرپشن ختم ابھی تک نہ ہو سکی، ادارے کیا کر رہے ہیں، پنجاب میں کرپشن ختم کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

بجلی سے محروم علاقوں کو بجلی مہیا کرنے کی درخواست پر عمران خان نے کہا کہ یہ بات درست ہے جن علاقوں میں بجلی نہیں وہاں ہونی چاہیے، بجلی کی فراہمی کےلئے وفاق و صوبے ملکر کام کریں، تاکہ بچے پڑھ سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button