اخبارشہر شہر سے

ایک ہی گھر کی حولناک داستان۔۔۔ مگر قتل کی وجہ کیا تھی؟؟؟

سیالکوٹ:  تھانہ صدرپسرور کی حدود میں زمین کے تنازع پرباپ بیٹے سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

گائوں کلاس والا میں بھتیجے اورچچا ذوالفقار کے درمیان زمین کا تنازع پر مقدمہ بازی چل رہی تھی، گزشتہ روز بھتیجے نے اپنے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر دی جس سے 50سالہ ذوالفقار ولد بشیر اس کا 30 سالہ بیٹا حسن ، کزن 30 سالہ ماجد موقع پر جبکہ 55 سالہ عبدالرحمن اسپتال میں چل بسا ، کئی افراد زخمی بھی ہوئے جن کے نام سامنے نہ آسکے۔

ملزمان فرار ہوگئے ،ریسکیو1122کے عملہ نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے کسی بھی ملزم کی گرفتاری کے بارے نہیں بتایا گیا ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button