اخباردلچسپ و عجیب

ریسٹورنٹ مالکان نے کرونا ختم کرنے کا انوکھا طریقہ اپنا لیا۔۔۔

اسرائیلی ریسٹورینٹ نے کرونا ویکسین لگوانے کی ہمت افزائی کے لیے نہ صرف ٹیکے لگانے کی سہولت پیش کی بلکہ مفت کولڈ ڈرنک بھی پلائی جارہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں ایک ریسٹورینٹ نے انوکھی پیشکش کی ہے، ریسٹورینٹ کے ایک حصے کو کرونا سینٹر میں تبدیل کردیا گیا جہاں ویکسین لگوانے والوں کو بار کی جانب مفت کولڈ ڈرنک فراہم کی جارہی ہے۔

اسرائیل میں کرونا وبا کے باعث عوامی مقامات اور ریسٹورینٹس بند ہیں تاہم ایسے موقع پر تل ابیب کے ایک بار ’’جینیہ گیسٹرپب‘‘ نے میونسپل ادارے کے اشتراک سے اپنے ریسٹورینٹ کو طبی مرکز میں تبدیل کردیا۔

’’جینیہ گیسٹرپب‘‘ کے مالک کا کہنا تھا کہ کرونا وبا میں اپنا حصہ بھی ڈالنا چاہتے ہیں جس کے لیے یہ سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے اور ٹیکے لگانے والوں کو مفت میں کولڈ ڈرنگ بھی پلائی جارہی ہٰیں۔

اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی 9 لاکھ آبادی میں سے 43 فیصد سے زیادہ کو فائزر اور بائیوٹیک کی تیار کردہ کرونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگا دی گئی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button