اخبارسب کے لیے سب کچھ

پشاور میں چینی کِس قیمت میں بکنے لگی ؟ کراچی،لاہوراور راولپنڈی میں اب کس بھاؤ بِکے گی ؟

پشاور / کراچی / لاہور :خیبر پختونخوا میں چینی بحران کا خدشہ، اوپن مارکیٹ میں قیمت 120 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ کراچی اور لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری بھی فی کلو چینی 100 روپے کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں چینی کا بحران پیدا ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے، اوپن مارکیٹ میں قیمت 100 سے 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، چینی ڈیلروں نے بھی تحفظات کا اظہارکر دیا، صوبائی حکومت نے درآمد کرنے کی تیاری کرلی۔

خیبرپختونخوا میں چینی کے بحران کے خدشات پیدا ہو گئے، پشاور کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں جاری اضافے کو روکا نہ جا سکا، فی کلو قیمت 100 سے 120 روپے ہو گئی۔

چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت سے جہاں شہری پریشان ہیں وہیں ڈیلروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، ڈیلروں کا کہنا ہے کہ چینی جب مہنگی ملے تو مہنگائی ہی فروخت ہو گی، سستی فروخت کرنے سے کاروبار میں نقصان ہوگا۔

صوبائی حکومت نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت اور خدشات سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کر دیں، محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق چینی کی قیمتوں کو کںٹرول کرنے سمیت دیگر مسائل پر قابو پانے کے لیے چینی درامد کی جائے گی۔

چینی کی قیمت میں اضافہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران دیکھنے میں آیا جبکہ مزید اضافے کے خدشات بھی ظاہر کیے جارہے ہیں۔

کراچی اور لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری بھی فی کلو چینی 100 روپے کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں لاہور میں چینی 5 روپے تک فی کلو مہنگی ہوئی، کراچی میں ایک ہفتے میں چینی 4 روپے تک فی کلو مہنگی ہوگئی۔

کوئٹہ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 95 روپے تک ہے جبکہ ملتان، پشاور، بہاولپور اور لاڑکانہ میں بھی چینی 95 روپے کلو تک میں فروخت ہو رہی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق فیصل آباد میں 94 اور بنوں میں فی کلو چینی کی قیمت 93 روپے تک ہے، سرگودھا، حیدرآباد اور سکھر میں چینی 92 روپے کلو تک میں فروخت ہورہی ہے۔

خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے تک ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button