آج کا ایشواخبار

23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا یا نہیں ؟ پاک فوج نے اعلان کر دیا

کراچی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے رد الفساد کے چار سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قوم کو ایک خوشخبری بھی سنائی اور یہ خوشخبری یوم پاکستان سے جڑی ہوئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان 23 مارچ آ رہی ہے اور اس موقع پر پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا ،مسلح افواج اس میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں گی اور امن کا یہ سفر کامیابی سے جاری رہے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ پنجاب میں 34 ہزارسے زائدانٹیلی جنس بیسڈآپریشن ہوئے، بہت سے دہشتگردنیٹ ورکس کوختم کیا گیا، گوادرمیں ہوٹل پرحملے کوناکام بنایاگیا، رد الفساد کامقصد پر امن پاکستان تھا ، جس میں عوام کا ریاست پر اعتماد بحال ہو اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے ، اسی کے ساتھ یہ کہنا بھی بے جا نہ ہو گا کہ ردالفساد کا بنیاد ی محور عوام ہیں ، مسلح افواج دہشتگردی کے ساتھ جنگ کر رہی تھیں ،اسی مناسبت سے ہر پاکستانی نہ صرف اس آپریشن کا حصہ ہے بلکہ ہر پاکستانی رد الفساد کا سپاہی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button