آج کا ایشواخبار

صحافی کی گوادر کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ کرانے کی تجویز،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا جواب دیا ؟؟؟

لاہور: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ ” گوادر کرکٹ گراﺅنڈ کی تعریف غیر ملکی بھی کر رہے ہیں اور اس وقت ملک میں پی ایس ایل بھی چل رہاہے تو یہ ایک تجویز ہے کہ ہمارے پلیئرز کو وہاں لے جایا جائے اور علامتی دورے کروایا جائے تو پوری دنیا میں بہت اچھا پیغام جا سکتا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر نے گوادر کرکٹ سٹیڈیم کے حوالے سے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ گوادر سٹیڈیم میں اس سال پی ایس ایل کا میچ نہ ہو سکے لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اگلے سال ہو جائے۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا یہ تجویز بہت اچھی ہے ، گوادر کرکٹ سٹیڈیم کی تصاویر جب سامنے آئیں تو میرے خیال میں آئی سی سی نے بھی انہیں شیئر کیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ اس حوالے سے بہت پر جوش ہے ، انٹر نیشنل کرکٹ میچز کیلئے دیگر کئی اور ضروریات بھی ہو تی ہے ، امید ہے کہ اگر وہ سٹیڈیم ان ضروریات کو پورا کرتا ہے تو پھر ایک دن پی ایس ایل کا میچ اس سٹیڈیم میں ہو گا ، ہو سکتاہے کہ اس سال میچ نہ ہو اور ہو سکتا ہے کہ اگلے سال ہو جائے ، گوادر دنیا کے خوبصورت ترین سٹیڈیمز میں سے ایک ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں ہے ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button