اخبارلائم لائٹ

کپل شرما کو ویل چیئر پر کہاں دیکھا گیا ؟؟؟

بھارت کے نامور کامیڈین کپل شرما کو ممبئی ائیرپورٹ پر وہیل چیئر پر دیکھا گیا ہے۔

کپل شرما کا شمار بھار ت کے نامور کامیڈینز میں ہوتا ہے اور وہ مشہور ’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان بھی ہیں۔ یہ شو فی الحال آف ائیر کردیا گیا ہے اور حال ہی میں کپل کے ہاں دوسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔

لیکن اب کپل شرما کی ممبئی ائیرپورٹ پر وہیل چیئر  پر جانے کی تصاویر اور ویڈیوز نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپل شرما ماسک پہنے وہیل چیئر پر موجود ہیں، بظاہر ان کے جسم میں کہیں بھی کوئی چوٹ یا زخم نہیں لیکن وہیل چیئر چلانے والا شخص نے پی پی ای کٹ پہن رکھی ہے۔

کپل کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم کپل کی جانب سے اپنی صحت کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button