اخبارنیا دن نئی امید

آج آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں؟؟؟

آپ جس ڈگر پر چل رہے ہیں۔ اس میں کوئی خاص کامیابی کے امکانات کم ہی ہیں۔ ہو سکے تو استخارے کی مدد لے لیں اور کوشش کریں کہ اب دل کے معاملات ٹھیک ہوں۔

جس شخص نے وعدہ کر رکھا تھا۔ لگتا نہیں کہ وہ وعدے پر پورا اترے گا۔ اس وقت صرف اپنے بل بوتے پر چلنے کی ضرورت ہے۔ دوسروں کے سامنے دست سوال ہرگز نہ کریں۔

اندازے سے کام نہ کریں اس طرح ناکامی اور نقصان دونوں کا خطرہ ہے۔ ان دنوں ہر کام سوچ سمجھ کر کرنا ہے اور کسی بھی انجان شخص کا اعتبار کرکے بالکل نہیں چلنا۔

آپ کو نہایت محتاط رہنا ہوگا۔ مخالفین اپنا زور لگا رہے ہیں وہ آپ کے لئے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔ ان دنوں آپ کے لئے بس روزگار پر توجہ دینا سب سے بہتر رہے گا۔

آپ جو چاہتے ہیں۔ وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ اس کے لئے مزید انتظار کرنا ہوگا اور اپنے گھر اور دل کے معاملات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔ یہ سلسلہ اب اچھا نہیں ہے۔

آپ کے لئے اب نیا راستہ کھلنے کا واضح امکان ہے اور جس بھی طرف سے پریشانی آ رہی تھیں۔ وہ اب ختم ہو جائیں گی ، ان شاءاللہ، اور رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔

صورت حال بحکم اللہ بڑی اچھی جا رہی ہے۔ آپ کو اپنی محنت اور لگن سے اس کا فائدہ ضرور اٹھانا چاہیے اور کوئی بھی کام رسک لے کر نہ کریں بلکہ اپنے اللہ پاک پر بھروسہ کرکے چلیں۔

آپ کو جس بھی خطرے کا سامنا ہے۔ اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ اس سے نجات مل جائے گی اور جو لوگ اپنے مالی معاملات کے حوالے سے پریشان ہیں وہ خوشخبری سن سکتے ہیں۔

آپ کو جس قسم کے حالات کا سامنا ہے۔ وہ آپ کے حق میں بہتر ہی دکھائی دیتے ہیں۔ اب پوری توجہ دیں۔ اس پر اور اپنے لئے آنے والے دنوں کے بارے میں نیا راستہ تلاش کر لیں۔

جو لوگ کسی بھی کام میں جلد بازی سے کام لیں گے ان کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں اور آج کا دن تو ویسے ہی مخالفین سے بچ کر چلنے کا ہے اور آپ شرارت کر رہے ہیں۔

ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان ہے اور جو لوگ خود غیبی تبدیلی محسوس کریں وہ زیادہ بہتر رہیں گے۔ خود سے کوشش کرکے خود کو پریشانی میں مت ڈالیں۔

آپ ابھی تک کسی بدنظری کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔ خود کا حصار بنا لیں اور اگر ایسا نہیں کریں گے تو آپ کو اس میں کافی نقصان ہو سکتا ہے۔ یہ وارننگ ہے آپ کو۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button