اخبارصحت افزا

محکمہ صحت نے کرونا ویکسین سے متعلق اہم اقدامات شروع کردیے۔۔۔

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کرونا ویکسین کا دائرہ کار مزید بڑھاتے ہوئے ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

ڈویژنل سطح پر قائم کرونا ویکسین مرکز میں میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر اضلاع کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تاہم بعض ہیلتھ ورکرزکی جانب سے لازمی ویکسین سے انکار کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

محکمے کی پالیسی یہ ہے کہ ویکسینیشن سےکوئی منع  نہیں کرسکتا اور اگر منع کرے گا تو اس کو جو بینیفٹ الاؤنسز ملے ہیں وہ روک دیے جائیں گے  بلکہ ری ایمبرز بھی ہوں گے۔

کرونا ویکسین کا دائرہ کار اب فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے بڑھاکرنجی شعبے کے بھی تمام ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز تک پھیلادیا گیا ہے۔

چین سے درآمد کی گئی ویکسین دو خوراکوں پر مشتمل ہے جو 21 روز کے وقفے سے لگے گی۔

محکمہ صحت کے حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران کرونا ویکسین دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین سمیت عام افراد کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button