اخبارلائم لائٹ

اظفر رحمان نے جنسی طور پر ہراساں ہونے کا انکشاف کردیا۔۔۔

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکار اظفر رحمن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں متعدد خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔

ویب شو ’ ’بائی دی وے‘ میں ’می ٹو‘ مہم پر کھل کر اظہار خیال کرتے ہوئے اظفر رحمن نے کہا کہ مکمل طور پر ’می ٹو‘ مہم کی حمایت کرتا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ ماضی میں انہیں متعدد ساتھی خواتین نے ہراساں کیا مگر وہ ان کا نام نہیں لینا چاہتے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیشہ خواتین صحیح نہیں ہوتیں اور کبھی بھی کسی کو ہراساں نہیں کیا جانا چاہیے۔

اداکار نے می ٹو مہم کے حوالے سے کہا کہ اگر دو افراد کوئی بھی کام باہمی رضامندی سے کرتے ہیں یا پھر کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر کرتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ کسی کو کسی سے زبردستی کرنے کی اجازت نہیں اور ایسے عمل کی کبھی حمایت بھی نہیں کی جا سکتی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button