اخبارشہر شہر سے

حلیم عادل شیخ کی سالگرہ پر کون کون ہسپتال پہنچ گیا ؟؟؟

کراچی: جناح ہسپتال میں زیر علاج پی ٹی آئی رہنما و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی سالگرہ منائی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما شہزاد قریشی، آفتاب صدیقی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک اور گلدستہ لے کر جناح ہسپتال آرتھوپیڈک وارڈ پہنچ گئے، جہاں حلیم عادل شیخ نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔ حلیم عادل شیخ کو منگل کے روز ہی قومی ادارہ برائے امراض قلب سے جناح ہسپتال آرتھوپیڈک وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔

سالگرہ کی تقریب اور ملاقاتوں کے سلسلے پر حکومت سندھ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  جیل حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔  سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی اجازت کے بغیر ہسپتال کے کمرے میں کسی قیدی سے نہ ملاقاتیں کی جاسکتی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی تقریب منعقد کی جاسکتی ہے۔ حکومت سندھ نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button