اخبارگلوبل ویلیج

دبئی میں بغیر پاسپورٹ انٹری کیسے ممکن ہے ؟ طریقہ کار جانیئے۔۔۔

دبئی: اب آپ کا چہرہ ہی آپ کا پاسپورٹ ہے، دبئی ایئرپورٹ پر بغیر پاسپورٹ داخلے کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کروا دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی ایئرپورٹ پر چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی حامل جدید بائیومیٹرک مشینز نصب کی گئی ہیں۔ جس کی بدولت اب دبئی ایئرپورٹ پر داخلے کے وقت آپ کو اپنا پاسپورٹ دکھانے کی ضرورت  پیش نہیں آئے گی، بلکہ صرف مشین میں چند سیکنڈز دیکھ کر آپ ایئرپورٹ میں داخل ہو سکیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ دبئی میں نصب کی گئی فیشیل ریکوگنائزیشن ٹیکنالوجی کی حامل بائیومیٹرک مشین کا استعمال کر کے بغیر پاسپورٹ کے ایئرپورٹ میں داخل ہوا جا سکے گا۔ متحدہ عرب امارا ت کے حکام نے دبئی میں مسافروں کے رش پر قابو پانے کے لیے بائیومیٹرک مشین نصب کی ہے۔

خیال رہے کہ دبئی ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے، جہاں بائیومیٹرک مشین کی اشد ضرورت ایک عرصہ دراز سے تھی اور اب آخر یہ ٹیکنالوجی ایئرپورٹ پر نصب کر دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارت کی وزارت خارجہ نے ایئرپورٹ پر شروع کئے گئے نئے منصوبے کو ’بائیومیٹرک پیسنجر جرنی‘ کا نام دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دبئی ایئرپورٹ پر یہ ٹیکنالوجی ایمریٹس

(Emirates) کے تعاون سے لانچ کی گئی ہے۔جی ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد احمد الماری نے کہا ہے کہ اِس نئے نظام کا مقصد مستقبل کے جدید ہوائی سفر کی راہ کو ہموار کرنا ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ”دبئی ایئرپورٹ پر بائیومیٹرک مشینوں کے نصب کیے جانے سمیت دیگر تمام جدید منصوبے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ویژن کی عکاسی کرتے ہیں، جس کے تحت امارات کو ٹیکنالوجی اور پبلک سروس کے میدان میں ورلڈ لیڈر بنانا ہے۔ جس کا آخر کار بنیادی مقصد مسافروں کے سفر کے تجربے کو بہتر بنانا اور ایئرپورٹ پر آپریشنز کی کارکردگی کو پہلے سے بہتر بنانا ہے۔“

خیال رہے کہ حکومتِ پاکستان نے بھی ہوائی سفر کو جدید دور کے تقاضوں سے روشناس کرانے کے لیے بائیومیٹرک ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا عندیہ دیا تھا، تاہم ابھی تک حکومت اپنے اِس منصوبے پر عمل پیرا نہیں ہوئی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button