اخبارصحت افزا

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کتنی اموات ہو گئیں؟؟؟

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس سے ایک دن میں مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 978 کرونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 87 لاکھ 52 ہزار 533 ہوگئی ہے۔

کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 050 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 384 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ56 ہزار 445 ، پنجاب میں ایک لاکھ 68 ہزار 348، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 146، اسلام آباد میں 43 ہزار 623، بلوچستان میں 18 ہزار 993، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 878 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

کرونا کے فعال مریضوں کی تعداد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کرونا کے فعال مریضوں کی تعداد24 ہزار 483 ہے۔ جب کہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کرونا سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا سے مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 12 ہزار 658 ہوگئی ہے۔

صحت یاب مریضوں کی تعداد

این سی او سی کے مطابق کرونا سے ایک دن میں 752 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 243 ہوگئی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button