fbpx
Uncategorizedلائم لائٹ

وین ڈیزل نے دپیکا کو پوری دنیا کی ملکہ قرار دے دیا

جولائی 18, 2020 | 2:20 شام

امریکی اداکار وین ڈیزل نے بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو دنیا بھر کی ملکہ قرار دے دیا ہے۔

بھارتی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے اپنی پہلی ہالی ووڈ  فلم امریکی اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر وین ڈیزل کے مد مقابل 2018ء میں کی تھی، فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں فنکاروں میں گہری دوستی بھی ہو گئی تھی۔

وین ڈیزل نے اپنی اور دپیکا کی دوستی سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ ’جب دپیکا پڈوکون امریکی فلمی سیریز فاسٹ اینڈ فیورس کا اسکرپٹ جاننے کے لیے امریکا آئیں تو انہوں نے دپیکا کو بہت جلد جان لیا تھا، انہیں محسوس ہو گیا تھا کہ دپیکا ایک خاص شخصیت کی مالک ہیں اور جیسے ہی دپیکا کے ساتھ تھوڑا وقت گزرا تو اُنہیں محسوس ہوا ہم دونوں میں بہت اچھی ہم آہنگی ہو گئی ہے، ہماری کیمسٹری بھی خوب اچھی ہے اور وہ سمجھ گئے تھے کہ دونوں کا ایک ساتھ فلم مں کام کرنے کے اچھے نتائج حاصل ہوں گے ۔‘

وین ڈیزل نے کہا کہ ’دپیکا فلم کی شوٹنگ کے لیے مطلوبہ تاریخوں کے دوران کسی اور پروجیکٹ میں مصروف تھیں مگر انہوں نے پھر بھی دپیکا کا انتظار کیا، دپیکا فاسٹ اینڈ فیورس کی سیریز ’ریٹرن آف زینڈر کیج ‘ میں کاسٹ کیا گیا سب سے پہلا کردار تھیں۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ فلم سے متعلق دپیکا کا کہنا تھا کہ’ وہ یہ فلم کرنا چاہتی ہیں مگر اس کے لیے اُنہیں پہلے بھارت آنا ہوگا،‘ وین ڈیزل نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ شکر ہے میں نے یہ ڈیل فائنل کر لی تھی۔‘

فلم کی پروموشن کے دوران بھی وین ڈیزل کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ’دپیکا پوری دنیا کی ملکہ ہیں اور میری زندگی میں ایک نعمت کی حیثیت رکھتی ہیں، دپیکا ایک خوبصورت روح کی مالک ہے، دپیکا جیسا کوئی اور نہیں ہے جبکہ وہ بھارت کی رہائشی ہیں مگر پوری دنیا کی ملکہ ہیں۔‘

وین ڈیزل نے کہا کہ ’انہوں نے دپیکا کی فلم باجی راؤ مستانی دیکھی ہے، اُس فلم میں دپیکا بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔‘

واضح رہے کہ آج وین ڈیزل کی 53 ویں سالگرہ ہے ۔

2017ء میں بننے والی فاسٹ اینڈ فیورس فلم کی سیریز ’ ریٹرن آف زینڈر کیج میں وین ڈیزل اور ڈپیکا ایک دوسرے کے مد قابل کام کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button