
بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کو قتل قرار دینے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ اگر وہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق اپنے دعوے ثابت نہیں کر سکیں تو اپنا پدم شری ایوارڈ واپس کردیں گی۔
گزشتہ ماہ سوشانت سنگھ نے راجپوت کی خود کشی کے اقدام نے سب ہی کو حیران کر دیا تھا، سوشانت کی خود کشی کی وجہ کنگنا رناوت نے اقربا پروری کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سوشانت سنگھ نے خود کشی نہیں کی بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے رویے نے سوشانت کو مجبور کیا کہ وہ خود اپنی جان لے لے، کنگنا نے سوشانت کی موت کو ایک قتل قرار دیا تھا۔
کنگنا نے حال ہی میں ایک بھارتی چینل پر دیئے گئے انٹرویو میں بتایا ہے کہ ممبئی پولیس کی جانب سے انہیں سوشانت سنگھ خودکشی کیس سمن جاری کیا گیا ہے، انہوں نے مزیدکہا کہ ’ اگر وہ سوشانت سنگھ کی خود کشی سے متعلق کیے گئے دعوے ثابت کرنے میں ناکام ہوئیں تو وہ اپنا بدما شری ایوارڈ واپس کر دیں گی ۔‘
کنگنا نے کہا کہ ’ انہوں نے ممبئی پولیس کو جواب بھجوایا ہے کہ وہ آج کل منالی میں مقیم ہیں ، کسی نمایندے کو بھجوا کر اُن کا بیان ریکارڈ کروایا جا سکتا ہے ، مگر اس کے بعد سے ممبئی پولیس کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے ۔‘
واضح رہے کہ سوشانت کی سابقہ گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے کا سوشانت کی خود کشی پر کہنا تھا کہ ’ سچ کہوں تو کرن جوہر، عالیہ بھٹ، دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی’نام نہاد تعزیتوں‘ کو پڑھ کر میراخون اُبلتا ہے جس کا میں اظہار نہیں کرسکتی۔‘
انہوں نے کہا تھا کہ عالیہ بھٹ جس نے سوشانت کا مذاق اُڑایا تھا، دپیکا اور رنویر نے انہیں اپنی شادی میں مدعو نہیں کیا تھا اور اب یہی ٹوئٹ کررہے ہیں اور سوشانت کے اہل خانہ سے تعزیت کر رہے ہیں۔
انکتا لوکھنڈےنے کہا تھا کہ میں نے ایک ویڈیو دیکھی ہے جس میں سوشانت نے قبول کیا ہے کہ کوئی بھی انہیں ایسی پارٹی میں مدعو نہیں کرتا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ ایک چھوٹی سی ریاست سے آنے والے اداکاروں کا کتنا خیال رکھتا ہے۔