سب کے لیے سب کچھ
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی
جولائی 20, 2020 |
3:51 شام
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر باغ سیکٹر میں آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے مٹیکا گاؤں کا 20 سال کا نوجوان شدید زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ فوجی جوانوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔