اخبارسب کے لیے سب کچھ
پاکستان میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
جولائی 20, 2020 |
12:04 شام

انٹربینک ایکسچینج مارکیٹ میں کاروبار کےاختتام پر ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 96 پیسے اضافے سے 168 روپے 30 پیسے رہی جو پاکستان میں اب تک ڈالر کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ کےاثرات اوپن مارکیٹ میں بھی مرتب ہوئے ہی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 20 پیسے مہنگا ہوکر 168 روپے 80 پیسے ہوگیا ہے۔