fbpx
اخبارایتھلیٹ کارنر

محمد عامر کو حارث رؤف کی جگہ انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےفاسٹ بولر محمد عامر کو حارث رؤف کی جگہ انگلینڈ بھیجنےکے فیصلے کی  تصدیق کر دی۔

جولائی 20, 2020 | 12:58 شام

اطلاعات کے مطابق حارث رؤف کا کووڈ 19 ٹیسٹ بار بار مثبت آنے کی وجہ سے محمد عامر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کے تجربے سے اسکواڈ مزید مضبوط ہوگا جبکہ بھارت میں عائد سفری پابندیوں کی وجہ سے شعیب مالک کی انگلینڈ روانگی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ بار بار  مثبت آنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، فاسٹ بولر محمد عامر نے بچی کی پیدائش کی وجہ سے دورہ انگلینڈ سے معذرت کی تھی لیکن اب انہوں نے اپنی دستیابی سے بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد  محمد عامر کو انگلینڈ بھیجنے کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

مصباح نے بتایا کہ ان کا پہلا کووڈ 19 ٹیسٹ ہو چکا ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ بدھ کو ہو گا اور دو ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں انگلینڈ بھیج دیا جائے گا، مساجر محمد عمران کو بھی انگلینڈ بھیجنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ محمد عامر وائٹ بال کرکٹ کے تجربہ کار بولر ہیں، کپتان سے مشاورت کے بعد فاسٹ بولر کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا، محمد عامر کے ٹیم جوائن کرنے کے بعد روحیل نذیر کوریلیز کر دیا جائے گا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ 31 جولائی کے بعد شعیب ملک بھارت جائیں گے فیملی کے ساتھ ٹائم گزارنے کے بعد ہی ٹیم کو جوائن کریں گے،کوشش یہی ہے شعیب ملک یہاں آئیں تو انہیں دو ہفتے کی ٹریننگ ملے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ شعیب ملک کے ٹیم جوائن کرنے کے بعد ایک کھلاڑی کو ریلیز کریں گے جس کا فیصلہ بعد میں کیا جائےگا، اسکواڈ بڑا ہونے کی وجہ سے ایک اور مساجر کو بلایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button